خیبرپختونخوامیں کوروناکےمصدقہ کیسزکی تعداد 1793 ہوگئی
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1793 ہوگئی جبکہ 4 اموات ہوئیں۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 اموات واقع ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 93 ہوگئی جبکہ نئے 85 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1793 ہوگئی اور 13 افراد صحتیاب بھی ہوگئے۔
دوسری جانب شہریوں کی لاپرواہیاں عروج پر ہیں،صوبائی حکومت کے ماسک پہنے کے احکامات کو بھی شہری ہوا میں اُڑاتے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز پولیس نے زبردستی 4 بجے کے بعد پشاور میں دُکانیں بند کروائیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔